ماسکو، 18 دسمبر (رائٹر) يوکرين کے بحران ميں روس کے کردار کے سلسلے ميں مغربى ممالک کى جانب سے اس کے خلاف عائد کردہ پابنديوں کے طويل عرصہ يعنى دہائيوں تک چلنے کا امکان ہے۔ يہ بات روس کے اقتصادى امور کے
وزير اليکسى يوليکيف نے ويدوموستى اخبار سے انٹرويو کے دوران کہى ہے۔
انہوں نے اپنے انٹرويو ميں کہا ہے کہ امريکہ ميں جب کوئى قانون ايک بار منظور ہوجاتا ہے تو اس کى جگہ دوسرا قانون بننے ميں دہائيوں کا عرصہ لگ جاتا ہے۔